آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3995 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 7 روپے سستی ہوکر 5858 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے کمی کے بعد 5022 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 53.80 ڈالر فی اونس رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6001 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، جن میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہیں۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے عالمی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کے درمیان شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔







