اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ ون کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے بعد عدالت نے ان کا چار روزہ ریمانڈ دے دیا۔

اقرار الحسن کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ نمبر 101/2026 درج ہے۔ عدالت میں پیشی کے بعد سائبر کرائم ایجنسی کی ٹیم انہیں واپس سیل منتقل کرگئی۔

اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں رات ایک بجے کراچی منتقل کیا گیا۔ ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔