میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک قابل قبول معاہدہ چاہتا ہے، تاہم اگر پیش رفت نہ ہوئی تو حالات خراب رخ اختیار کرسکتے ہیں،ہمیں ایک ڈیل کرنی ہوگی، اگر ایسا نہ ہوا تو ایران کے لیے صورتحال بہت سخت اور تکلیف دہ ہوگی۔”
அணு ஆயுத தடுப்பு ஒப்பந்தத்தில் ஈரான் கையெழுத்திட மறுத்தால் கடும் நடவடிக்கை எடுக்கப்படும் என்று அமெரிக்க அதிபர் #DonaldTrump எச்சரிக்கை விடுத்துள்ளார்.#US | #Iran | #America | #NuclearAgreement pic.twitter.com/PmstrOqslh
— AIR News Chennai (@AIRNews_Chennai) February 13, 2026
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران ایران کے ساتھ مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششیں جاری ہیں اور امریکا چاہتا ہے کہ معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو، تاہم واشنگٹن اپنے مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں، تاہم کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام کے معاملے پر کشیدگی ایک عرصے سے جاری ہے۔ حالیہ ہفتوں میں سفارتی رابطوں میں تیزی آئی ہے اور مختلف ذرائع کے مطابق پس پردہ مذاکرات بھی جاری ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتے خطے کی صورتحال کے لیے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔







