ملاقات کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ایرانی قوم کی استقامت اور شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان، اس کی حکومت اور جماعتِ اسلامی کے واضح اور دوٹوک مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مسلم ممالک کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا ایران پر حملے بند کرے اور خطے سے اپنے فوجی اڈے ختم کرے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی، ایک خودمختار ریاست کے قیام اور مسجدِ اقصیٰ کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔







