ملاقات میں امریکا اور اسرائیل کی خطے میں جارحیت، ایران اور خلیجی ممالک کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ قائدین نے موجودہ عالمی اور علاقائی حالات میں مسلم دنیا کے درمیان اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر فلسطین کی صورتحال اور امریکی و اسرائیلی پالیسیوں کے اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں مسلم نوجوانوں کی دینی وابستگی، اعلیٰ کردار اور فکری و اخلاقی تربیت کو ناگزیر قرار دیا گیا، جب کہ جماعت اسلامی اور اخوان المسلمون کے درمیان باہمی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں تحریکوں نے ایک دوسرے کے تنظیمی، تحریکی اور فکری تجربات سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا، جب کہ امت مسلمہ کے اجتماعی مسائل کے حل اور اسلامی تحریکوں کے درمیان تعاون کے لیے رابطہ مسلسل جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔







