ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن زاہد نواز کے نوٹس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند کی خصوصی ہدایات و زیرِ نگرانی تھانہ اتمان خیل پولیس نے ایس ایچ او مصطفیٰ کمال کی سربراہی میں فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے بعد فرار ہونے والے مبینہ ملزم قاری کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے اسے پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند نے کہا کہ معصوم بچے کی موت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ باجوڑ پولیس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ڈی پی او باجوڑ نے واضح کیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل میرٹ پر کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
باجوڑ پولیس کا عزم ہے کہ قانون کی بالادستی، مظلوموں کو انصاف کی فراہمی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔







