این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے فیس بک پر اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ انگریزی لفظ ’Dogs‘ لکھنے کے علاوہ توہین آمیز ایموجیز بھی استعمال کیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد ایجنسی نے کارروائی کی۔ تفتیش کے دوران ملزم کے زیرِ استعمال موبائل فون سے متعلقہ فیس بک اکاؤنٹ بھی برآمد کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ آن لائن ہراسگی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔







