آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی، جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 31 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3001 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
یاد رہے کہ منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 136 روپے کا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 61 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد چاندی کی قیمت 5854 روپے ہوگئی۔







