پولیس کے مطابق یہ مقدمات گھوٹکی کے مختلف تھانوں، جن میں اے سیکشن، پنو عاقل، میرپور ماتھیلو اور اوباڑو شامل ہیں، میں درج کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم اعظم چاچڑ سرکاری ملازم ہونے کے ساتھ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کے خلاف نامناسب اور نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 24 مئی 2025 کو جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی گاڑی پر پتھراؤ اور لاٹھیوں سے حملہ کرنے کے واقعے میں قوم پرست کارکنان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔
خاتون اوّل آصفہ بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر 5 مقدمات درج#ARYNewsUrdu https://t.co/8DhYFygPxx
— ARY News Urdu (@arynewsud) April 2, 2026
احتجاج کے دوران گاڑی کو روکنے اور پتھراؤ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے ایم نائن موٹر وے پر سفر کر رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کو روک لیا گیا۔
بینظیر گیٹ کے سامنے کینال کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی، جس پر جامشورو پولیس نے 16 نامزد اور 60 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ہنگامہ آرائی، سڑک بلاک کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کر دی گئی تھی۔






