پاکستان کے دفترِ خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ بیان کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچا، جبکہ شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں اور سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ برادر ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے حملے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مملکت کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔