محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار 24 اگست سے 15 اکتوبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔
نئے شیڈول کے تحت سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جب کہ جمعہ کے روز اسکولوں کی چھٹی 12:45 بجے ہوگی۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ 12 بجے ختم ہوگی۔

شام کی شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم محکمہ تعلیم نے ان کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 24 اگست سے دوبارہ کھل جائیں گے۔







