ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ ہوگیا، جس کے مطابق 27 ستمبر کا لانگ مارچ مؤخر کرکے 5 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے قبل سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کے لیے مکمل تیار ہے۔ لانگ مارچ پُرامن ہوگا اور اس میں سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کرے تو لانگ مارچ سے متعلق کچھ فیصلہ ہوسکتا ہے، تاہم اس بار کچھ حاصل کیے بغیر لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں کنٹینرز ہٹا کر راستے کھولنے کی ضرورت نہیں، جہاں راستہ بند ہوگا وہیں دھرنا دیا جائے گا۔

SEO Keywords: پی ٹی آئی لانگ مارچ، پاکستان تحریک انصاف، 5 اکتوبر لانگ مارچ، محمود اچکزئی، ناصر عباس، شوکت یوسفزئی، پشاور پی ٹی آئی اجلاس، اسلام آباد لانگ مارچ، پی ٹی آئی احتجاج، عمران خان