محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق واقعہ دوپہر 11 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب کارڈیک مانیٹر کی بجلی کی تار میں معمولی آگ لگ گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ تار جلنے کے باعث نرسری کے اندر معمولی دھواں پھیل گیا، تاہم تمام بچوں کا فوری طور پر بحفاظت انخلا یقینی بنایا گیا۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔







