قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدرِ پاکستان 27 سے 31 اگست 2026 تک جمہوریہ آسٹریا کے دورے پر ہیں، جبکہ چیئرمین سینیٹ بھی سرکاری دورے پر بیرونِ ملک موجود ہیں۔
صدرِ مملکت اور چیئرمین سینیٹ دونوں کی عدم موجودگی کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 49(2) کے تحت قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
سردار ایاز صادق صدرِ پاکستان یا چیئرمین سینیٹ کی پاکستان واپسی تک قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔







