اپنی درخواست میں صنم جاوید نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں ہو رہی، جس کی وجہ سے متعدد مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور اب وہ مزید شوہر کے ساتھ ازدواجی رشتے میں نہیں رہ سکتیں۔ صنم جاوید نے عدالت سے استدعا کی کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

عدالت نے خلع کے دعوے پر شوہر عتیق ریاض کو 25 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ صنم جاوید اور عتیق ریاض 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جس کے بعد ان کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید اس وقت 9 مئی کے مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔







