سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبان سے وابستہ تنظیمیں، جن میں تحریک طالبان پاکستان اور تحریک طالبان افغانستان شامل ہیں، انسانی جانوں کی کوئی قدر نہیں کرتیں۔

وزیر دفاع کے مطابق ماضی میں مساجد کے نمازیوں، اسکولوں کے طلبہ اور بچوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جن عناصر نے دہائیوں تک پاکستان سے فائدہ اٹھایا، ان میں وفاداری کا فقدان رہا ہے۔

خواجہ آصف نے اس صورتحال کو پاکستان کی ماضی کی پالیسیوں کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان غلطیوں کا ازالہ کیا جائے اور تمام معاملات کا مکمل احتساب کیا جائے گا۔