ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایک ہی سوال گونج رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ بتاؤ ظالمو، گولی کیوں چلائی؟

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی بحران: حکومت یا سعد رضوی، ذمہ دار کون ہے؟

تنظیماتِ اہلسنت نے اپنے مطالبات بھی پیش کیے ہیں، جن میں لبیک اقصیٰ مارچ کے شہداؤں کے جسدِ خاکی واپس کرنے، زخمیوں اور گرفتار کارکنان کی فوری رہائی اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے قائدین کی رہائی اور ان کی قیادت سے مذاکرات شامل ہیں۔

جاری کردی بیان کے مطابق اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔