تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ محمد طحہٰ، سمیر منہاس اور محمد سلیمان کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں عبداللہ فضل، علی عثمان، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری، محمد سلیمان، محمد طحہٰ، رضوان اللہ، سعد بیگ، سلمان علی آغا، سمیر منہاس اور سعود شکیل شامل ہیں۔

وارم اپ میچ کے بعد پی سی بی پیٹرنز اسکواڈ سے دو فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

26 سالہ بائیں ہاتھ کے بیٹر محمد طحہٰ نے پریزیڈنٹس ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 7 میچز کے دوران 730 رنز بنائے، جن میں 3 سنچریاں اور 225 رنز کی بہترین اننگز شامل ہے۔

محمد سلیمان 652 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے نمایاں بیٹرز میں شامل رہے، جب کہ سمیر منہاس نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس سیزن میں 7 میچز کے دوران 405 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں 3 روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔ سعد بیگ پی سی بی پیٹرنز الیون کی قیادت کریں گے، جس میں ٹیسٹ اسکواڈ کے 6 کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ ٹیم میں 5 فاسٹ بولرز کو جگہ دی گئی ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔