مقبوضہ کشمیر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور انہیں بچانے کے لیے پہنچ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کشمیریوں کو دہلی حکومت سے یہ امید ہے کہ وہ انہیں انصاف دے گی؟ پاکستان کے خوف کی وجہ سے انڈیا مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا، اگر ہمت کے ساتھ انڈیا کا مقابلہ نہیں کریں گے تو مٹ جائیں گے۔

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں کشمیر کا معاملہ اٹھا رہا ہے، اسی وجہ سے کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے، جب کہ انڈیا کی کشمیریوں کے حوالے سے نیت درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ اٹھا رہا ہے اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔