بابر اعظم نے یہ کارنامہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں انجام دیا۔ انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم نے 66 ٹیسٹ میچز میں 4 ہزار 771، 144 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 6 ہزار 671 اور 145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 4 ہزار 596 رنز اسکور کیے ہیں۔ وہ اپنے کیریئر میں 32 انٹرنیشنل سنچریاں اور 111 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں انضمام الحق 20 ہزار 541 رنز کے ساتھ پہلے، یونس خان 17 ہزار 790 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد یوسف اور جاوید میانداد بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے محمد رضوان اور امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی

سری لنکا کے خلاف اس میچ میں بابر اعظم بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، تاہم اس دوران انہوں نے 16 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کرلیا۔