امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو 750 ملین ڈالر مالیت کے AGT-150 انجنز کی علیحدہ فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے، جس کا ٹھیکہ ہنی ویل کو ملے گا۔ یہ انجن لڑاکا ٹینکوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ دفاعی سودوں سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، جب کہ اس کی دفاعی تیاری، آپریشنل ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت اور امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بھی مزید مضبوط ہوگا۔

دریں اثنا امریکا نے عمان اور عراق کے لیے بھی دو مزید دفاعی سودوں کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عمان کو F-16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے 188 ملین ڈالر مالیت کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح عراق کو 150 ملین ڈالر مالیت کے Bell 412EPX ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

یوں امریکا کی جانب سے سعودی عرب، عمان اور عراق کے لیے مجموعی طور پر اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدوں کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سعودی عرب کے لیے JDAM-ER بموں اور AGT-150 انجنز کے بڑے سودے نمایاں ہیں۔