عرب نیوز میں شائع روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت کے سربراہ نے اتوار کو حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ان کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے جمعہ کو بتایا تھا کہ ایران نے حوثیوں کے حملوں کے بعد یمن کے حوثیوں کے ساتھ سیاسی طور پر بات چیت کی تجویز دی ہے، جس پر اس ہفتے ریاض میں ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
ترکیہ کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اتحاد کو ادارہ جاتی شکل دینے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
بیان کے مطابق ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر دفاع یشار گولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بایراکتار اوغلو اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے حکام بھی شریک ہوں گے۔







