اپریل 5, 2025 1:11 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

“انڈین روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی بن گیا”

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انڈین روپیہ ایشیاء کی بہترین کرنسی بن گئی

پاکستان کے ہمسایہ ملک انڈیا کی کرنسی ‘روپیہ’ اس وقت ایشیا کی بہترین پرفارم کرنے والی کرنسی بن گیا ہے۔ مارچ کے مہینے میں روپیہ اپنی بہترین کارکردگی کی طرف گامزن ہے اور یہ تقریباً چار سالوں میں اس کی سب سے بڑی ماہانہ کارکردگی ثابت ہو سکتی ہے۔

اس کرنسی کی کامیابی کا باعث غیرملکی سرمایہ کاری اور پوزیشنز کے ان وائنڈنگ کا مجموعہ ہے جبکہ 25 مارچ کو روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 85.90 تک پہنچ گیا۔

اس کامیابی کے باوجود انڈین مارکیٹ کے کچھ ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روپے کی حالیہ ترقی میں ایک بڑا خطرہ چھپا ہوا ہے جس کا حساب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ ہفتے متوقع جوابی ٹیرفز کے اثرات میں شامل نہیں کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی جوابی ٹیرف کا خطرہ روپے کی قیمتوں پر بڑے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

دوسری جانب ایم یو ایف جی بینک کے مطابق روپے کی حالیہ مضبوطی میں امریکی صدر کی جانب سے ہندوستان پر عائد ہونے والے ٹیرف کا مناسب تخمینہ نہیں لگایا گیا۔

اگر امریکا انڈیا کے تمام درآمدات پر یکساں طور پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرتا ہے تو اس کے انڈیا کی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا امکان ہے اور اس سے 50 سے 60 بیسس پوائنٹس تک نقصان ہو سکتا ہے جو کہ ایک سنگین صورتحال ہو گی۔

امریکی حکومت کی طرف سے 2 اپریل کو مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف کے اعلان کا امکان ہے اور ٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انڈیا کو بھی اسی سطح پر ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا جو وہ امریکا سے درآمدات پر عائد کرتا ہے۔

امریکی برآمدات جو انڈیا کو 2024 میں تقریباً 42 ارب ڈالر کی مالیت میں ہوں گی ان پر انڈین ٹیرف کی شرحوں کے باعث مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اس میں چوبی مصنوعات اور مشینری پر 7 فیصد، جوتوں اور نقل و حمل کے سامان پر 15 سے 20 فیصد اور خوراک کی مصنوعات پر 68 فیصد تک ٹیرف عائد ہیں۔

اگرچہ روپیہ اس وقت اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے مگر امریکی جوابی ٹیرف کی صورت میں آنے والی غیر متوقع ہلچل اس کرنسی کی ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی، قومی خزانے میں 31 ارب روپے جمع

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس