Follw Us on:

پی ایس ایل 10: آسٹریلوی کھلاڑی کے ہاتھوں میں کراچی کنگز کا مقدر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
David warner
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹگری میں منتخب کیا تھا۔ (فوٹو: جیو نیوز)

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کردیا گیا، جس میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری کینگروز کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو سونپی گئی ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ وہ ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں، وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ جارح مزاج بائیں ہاتھ کے بلے باز کو پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹگری میں منتخب کیا تھا۔

دوسری جانب آج پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کی گئی، جہاں پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں کوربن بوش کے متبادل کے طور پر جارج لنڈے کو ڈرافٹ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے ایلکس کیری کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں رسی وین ڈیر ڈوسن کے جزوی متبادل کے طور پر ڈرافٹ کیا ہے۔

پشاور زلمی نے ناہید رانا کی جگہ گولڈ کیٹیگری کے انتخاب کے لیے اپنا متبادل محفوظ کر لیا ہے۔ کراچی کنگز نے بھی اپنا انتخاب لٹن داس کے لیے محفوظ کر لیا ہے، جنہیں سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی جانب سے بالترتیب پلاٹینم اور سپلیمنٹری کیٹیگریز میں منتخب نیوزی لینڈ کی جوڑی مارک چیپ مین اور کین ولیمسن کے متبادل انتخاب بھی محفوظ کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل 2025: ’یہ ملے ہوئے ہیں‘ ایمپائر اور دھونی تنقید کی زد میں آگئے

یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک پاکستان میں کھیلا جائے گا، جہاں ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ملتان سلطانز کے خلاف 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس