ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے اعلان کیا کہ بڑی عید پر 26 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کا اعلان کر کے کراچی والوں کو عیدی دی جائے گی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان پر وزیر اعظم شہباز شریف ہم نے حکومت میں شامل ہو کر دو اہم مسائل پر زور دیا ہے کراچی کے عوام کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور پانی کے مسئلے کا حل۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر، صنعتکار، سرمایہ کار اور عوام سب وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ شرح سود بھی بارہ سے کم ہو کر نو فیصد تک آجائے گی اور مہنگائی میں کچھ کمی ہو گی۔ اس کے علاوہ، امید ہے کہ اسٹیٹ بینک بھی اس معاملے پر نظرثانی کرے گا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا سب سے بڑا فائدہ عوام کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں کو بھی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم انقریب کراچی آ کر عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اور ہم کوشش کریں گے کہ اس جلسے میں وزیر اعظم سے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کروائی جائے۔
انہوں نے کے فور منصوبہ کے حوالے سے کہا کہ اس کا پہلا مرحلہ 2026 میں جولائی سے فروری کے درمیان شروع ہو جائے گا، جس میں کراچی کو روزانہ 26 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ کے فور منصوبے پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر واپڈا کے حوالے کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے جماعت اسلامی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میونسپل کارپوریشن میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، لیکن اس نے صرف کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔
پانی کی تقسیم کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور صوبائی سندھ میں اس پر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اس معاملے پر دو مختلف پوزیشنز اختیار کی ہیں، ایک طرف دریائے سندھ میں نئے کینال کی حمایت کی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف قوم پرستوں کے دباؤ میں اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے صدر مملکت سے درخواست کی کہ وہ سندھ کے عوام سے معافی مانگیں، خاص طور پر کینال کے معاملے پر،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ سندھ کے عوام کا ساتھ دیتی آئی ہے اور بڑی ڈیمز کے منصوبوں کی مخالفت کی ہے۔