تھانہ سنگجانی کی حدود میں راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ایک خاتون ساتھی کی مدد سے دو شہریوں، مزائن اور ملوک کو اغوا کیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اغوا کار عورت کو استعمال کرکے شہریوں کو ملاقات کے بہانے بلا کر اغوا کرتے تھے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ دیگر مفرور ملزمان میں پولیس اہلکار زائد عثمان، آفاق طارق طاہر اور ان کی ساتھی خاتون نادیہ شامل ہیں۔
وااضح رہے کہ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے کی سنگینی کے پیش نظر اعلیٰ حکام نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔