لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ظالم زمیندار نے معمولی بات پر 11 سالہ خالد گل کو قتل کر دیا۔
نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق بچہ اپنے والد کے کہنے پر کھیتوں کے قریب جانے والی بکری کو واپس لانے گیا تھا کہ اسی دوران زمیندار طیش میں آگیا اور کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی۔
مزید پڑھیں: ہنی ٹریپ اسکینڈل، راولپنڈی پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں اغوا برائے تاوان میں ملوث
شدید زخمی بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ تجوڑی میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔