Follw Us on:

انڈیا:کرکٹ میچ کے دوران ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگانے پر ایک فرد قتل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak india
کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگانے پر ایک شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا( فائل فوٹو)

کرناٹک کے ساحلی شہر منگلورو میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگانے پر ایک شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کی فوری موت نہیں ہوئی لیکن بعد میں اس نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

پرمیشورا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کو بتایا کہ موب لنچنگ کے ایک واقعے کی اطلاع ملی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اطلاع ملی تھی کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ وہ ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگا رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ لوگوں نے اسے مارا پیٹا، وہ موقع پر ہی ہلاک نہیں ہوا لیکن بعد میں انتقال کر گیا،انہوں نے مزید کہا مجھے ابھی تک مکمل رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ حملے کے سلسلے میں 10 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس