ناظم صوبہ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب برادر احمد عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ کل طلبہ امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کریں گے، اگر انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی کوئی رکاورٹ ڈالی گئی تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہو گی۔
ناظم صوبہ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب برادر احمد عبداللہ نے ناظم اسلام آباد برادر مصعب روحان ددیگر کے ہمراہ 30 اپریل کو امریکی سفارتخانے کی جانب ہونے والے طلبہ غزہ مارچ کے حوالے سے ڈی چوک اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سے لاکھوں طلبہ غزہ مارچ میں شریک ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اسرائیل کی مذمت کے بجائے مز احمت کرتے ہوئے حماس کی مدد کرے ،غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان سمیت 56اسلامی ممالک کے سول و فوجی سربراہاں خاموش ہیں ،اسرائیل اور امریکہ کی غلامی کی وجہ سے غزہ کے مظالم کی مذمت بھی نہیں کرتے ہیں۔
برادر احمد عبداللہ نے کہاکہ غزہ میں ڈیڑھ سال سے بربریت جاری ہے ہزاروں لوگوں کو شہید کیا گیا ہے ۔ دنیا میں انسانی حقوق کے علمبردار تھے وہ بھی خاموش ہیں امریکہ اس نسل کشی کی حمایت کررہاہے اوراسرائیل کی عسکری ،سیاسی اورسفارتی مدد دے رہاہے۔
ناظم صوبہ پنجاب نے کہا کہ امریکہ بھی اس نسل کشی میں برابر کا شریک ہے،صہیونی نے ہمیشہ مسلمانوں اور انسانیت کا قتل عام کیا ہے ، اسرائیل مظالم کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج ہورہے ہیں ،مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے خلاف سفارتی محاز پر جنگ شروع کریں اور حماس کی مدد کریں ۔
واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے پاکستان میں صوبائی درالحکومتوں سمیت مختلف شہروں میں احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔