Follw Us on:

قومی اسمبلی اجلاس: پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلانِ جنگ ہوگا، قرارداد منظور

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
National asembly of pakistan

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوگیا۔ معمول کا ایجنڈہ معطل کرتے ہوئے پاکستان، انڈیا کی کشیدہ صورتحال پر بحث کی جارہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ  2019 میں بھارت کے 2د جہازگرائے اور پائلٹ کو چائے پلاکر واپس بھیجا لہٰذا انڈیا اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ’جیونیوز‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے دور دور تک تعلق نہیں ہے، انڈیا کو دنیا کی طرف سے وہ رسپانس نہیں ملا جو وہ چاہتا تھا۔

وزیر اطلاعات نےکہا کہ 2019 میں انڈیا کے2جہازگرائے، پائلٹ کو چائے پلاکر واپس بھیجا،بھارت اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پوری قوم متحد ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، اس وقت اپوزيشن کے کسی بیان کا جواب نہیں دینا چاہتے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس