Follw Us on:

انڈیا نے ہمارے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں چھوڑا، اب پاکستان خاموش نہیں رہے گا، اسحٰاق ڈار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ishaq dar

پاکستان نے انڈٰیا کی مسلسل جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام اٹھا لیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ انڈٰیا نے پاکستان کو دفاع کے سوا کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈٰیا حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے 35 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 80 انڈین ڈرونز مار گرائے جا چکے ہیں۔

اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ انڈیا نے نور خان، شور کوٹ اور سکھر ایئرپورٹس کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کے تحت ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

ان کے مطابق یہ کارروائی مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہے اور صرف اُن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے پاکستان پر پے لوڈ پھینکا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کی طرف سے ایک جانب امن کی بات کی جاتی ہے اور دوسری جانب حملے کیے جا رہے ہیں، یہ “بغل میں چھری، منہ میں رام رام” والا طرز عمل ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ عالمی برادری سب کچھ دیکھ رہی ہے اور انڈیا کے الزامات آج تک کسی بھی فورم پر ثابت نہیں ہو سکے۔

مزید پڑھیں: آپریشن ’بنیان المرصوص‘، انڈیا کا کتنا نقصان ہوا، کب کیا ہوا؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس