Follw Us on:

ترک سفیر الخدمت کا رضا کار بن گیا 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Turkia ambesdor
پاکستان اور ترکیہ عوام دل سے جڑے ہیں، ترک سفیر کا الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ

ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام دل سے جڑے ہوئے ہیں اور فلاحی میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

دورے کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدور محمد عبدالشکور، سید احسان اللہ وقاص، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے ترک سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

الخدمت کے عہدیداروں نے ترک سفیر کو بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں :الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کے لیے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور ترک فلاحی تنظیموں کے ساتھ اشتراک ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے الخدمت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے جھنڈوں کی طرح ہمارے دل بھی ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے الخدمت کے ساتھ فلاحی میدان میں باہمی تعاون کو وسعت دینے اور خاص طور پر نوجوان نسل کو قریب لانے کے لیے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سفیر نے ترکیہ میں زلزلے کے دوران الخدمت کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر الخدمت کا رضاکار بننے کے لیے خود کو باقاعدہ رجسٹر بھی کروایا اور آئندہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

صدر الخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ترک سفیر کو اعزازی شیلڈ، مینارِ پاکستان کا علامتی ماڈل، اور پاکستانی ثقافت کی نمائندہ چادر و ٹوپی پیش کی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس