Follw Us on:

نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے خاموشی سے روانہ، غزہ مذاکرات میں ’پیشرفت‘ نہ ہوسکی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump and netanyahu press
ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے حماس اس معاہدے کو تسلیم کرے گی۔ (فوٹو: رائٹرز)

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بین یامین نیتن یاہو سے 24 گھنٹوں میں دوسری بار ملاقات کی۔

یہ ملاقات وائٹ ہاؤس میں بغیر میڈیا کی موجودگی کے تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، اور اسی دوران غزہ میں جاری حملوں میں کم از کم 95 فلسطینی شہید ہو گئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت ان کی توجہ تقریباً مکمل طور پر غزہ کے مسئلے پر مرکوز ہے، اور دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین، روس اور ایران کی بڑھتی قربتیں: کیا یہ نئی عالمی سرد جنگ کی شروعات ہے؟

امریکی خاص نمائندے برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے بیان دیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اب صرف ایک بڑا مسئلہ باقی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ہفتے کے اختتام تک 60 دن کی جنگ بندی ممکن ہو سکتی ہے، جس کے تحت دس یرغمالیوں کی زندہ واپسی اور نو لاشوں کی حوالگی متوقع ہے۔

Trump and netan
نیتن یاہو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی کیونکہ اسرائیل کو غزہ میں اپنا کام مکمل کرنا ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

نیتن یاہو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی کیونکہ اسرائیل کو غزہ میں اپنا کام مکمل کرنا ہے، اپنے افراد کو واپس لانا ہے، اور حماس کی عسکری و انتظامی صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔

اگرچہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی اس ملاقات کا بنیادی موضوع تھے، لیکن دونوں رہنماؤں کی دوسری ملاقات کے بعد بھی کوئی باضابطہ یا عوامی اعلان نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہو کہ فوری معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ جانے کا اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے، جہاں وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں شرکت کرنے والے تھے۔ وٹکوف منگل کو روانہ ہونے والے تھے، لیکن اب ان کی نئی روانگی کی تاریخ طے نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ اب بھی دوحہ جانے کے ارادے پر قائم ہیں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مدد دے سکیں، تاہم ان کے دورے میں تاخیر سے اندازہ ہوتا ہے کہ مذاکرات میں ابھی بھی کافی کام باقی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس