Follw Us on:

آنے والے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی الرٹ رہنے کی ہدایت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Heat wave expected in pakistan
17 اگست سے خلیج بنگال سے مرطوب ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا اور شہریوں سمیت متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ کے مطابق آج 13 اگست کو اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس وقت مغربی ہوائیں شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں جو بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق 17 اگست سے ان ہواؤں کی شدت میں اضافہ ہوگا جس سے بارشوں کا سلسلہ تیز ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مظفرآباد، میرپور، گلگت، اسکردو اور گردونواح میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ 17 اگست سے خلیج بنگال سے مرطوب ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا جو مغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر طاقتور موسمی نظام بنائے گا۔

مزید پڑھیں: ’گرج چمک کے ساتھ تیز بارش‘، آج کا موسم کس شہر میں کیسا ہوگا؟

اس کے نتیجے میں 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارشیں ہوں گی جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، شہری و نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہوگا۔

شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کھلے مقامات پر جانے سے بچیں، ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد نقل مکانی پر غور کریں۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ رہیں۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور حفاظتی اقدامات اپنائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس