Follw Us on:

چارلی کرک کے قاتل کی وڈیو وائرل، ایف بی آئی نے ‘ایک لاکھ ڈالر’ انعامی رقم مقرر کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (2) (97)
ویڈیو میں ملزم کو لمبی آستین والی کالی قمیض، ٹوپی اور بیگ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔ (تصویر: بی بی سی)

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن  ایف بی آئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے۔

امریکی کا وفاقی تحقیقاتی اور قانون نافذ کرنے والا ادارہ ایف بی آئی کے مطابق چارلی کرک کو یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک سنائپر گولی سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کا رخ اس کی گردن پر تھا۔

ملزم کالج کی چھت پر چڑھ کر گولی چلانے کے بعد چھت کے کنارے سے نیچے کودا اور قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔ جائے واردات سے ملنے والے شواہد کے مطابق اس نے اپنا ہتھیار اور گولیاں جنگل میں چھوڑ دی تھیں۔

ویڈیو میں ملزم کو لمبی آستین والی کالی قمیض، ٹوپی اور بیگ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک موقع پر وہ لنگڑاتے ہوئے بھی نظر آتا ہے۔

ایف بی آئی نے اس کیس کے حوالے سے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہوں تو وہ 1-800-FBI پر کال کرے۔

یوٹاہ کے گورنر نے اس واقعے کے حوالے سے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ سوشل میڈیا پر روسی اور چینی بوٹس جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ اس قسم کی معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔ گورنر نے مزید کہا میرا خیال ہے کہ چارلی نے خود ایک بار کہا تھا کہ جب حالات خراب ہوں تو ہمیں اپنے فون رکھ دینے چاہئیں اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے۔ ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ ہم تشدد کی طرف جائیں۔

Featured image (2) (98)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ (تصویر: سٹی 42)

واضع رہے کہ ایف بی آئی نے کیس کی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے دو افراد کو حراست میں بھی لیا تھا لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔

اس کیس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایف بی آئی نے ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

یوٹاہ کے گورنر نے اس واقعے کے بعد عوام سے مزید محتاط رہنے اور جھوٹی معلومات پھیلانے سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ ایف بی آئی اور دیگر تفتیشی ادارے مشتبہ شخص کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں اور اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس