Follw Us on:

کینیڈا انتخابات: مارک کارنی نئے وزیر اعظم نامزد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انتخابات میں لبرل پارٹی کو برتری حاصل

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں، جس کے بعد وزیراعظم مارک کارنی نے پارٹی کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

72 سالہ ڈوروتھی گوبالٹ نے مٹھائی کا ٹکڑا منہ میں ڈالتے ہوئے کہا کہ “اب کوئی ہمیں 51واں ریاست نہیں کہہ سکے گا۔ ہم کینیڈا ہیں اور یہ ہمارا وزیرِاعظم ہے۔”

مارک کارنی، جنہوں نے محض ایک ماہ قبل جسٹن ٹروڈو کی جگہ وزیرِاعظم کا منصب سنبھالا تھا آج نہ صرف اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوئے بلکہ ایک نئے سیاسی باب کا آغاز بھی کر دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کارنی کبھی منتخب عہدے پر نہیں رہے، مگر عالمی مالیاتی بحرانوں سے نمٹنے کی اُن کی شہرت اور معیشت پر گہری گرفت نے عوام کو قائل کر لیا۔

کارنی نے اپنی انتخابی مہم میں ٹرمپ کے خلاف سخت زبان استعمال کی، ایک جلسے میں اُن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں توڑنا چاہتا ہے تاکہ امریکا ہمیں خرید سکے، لیکن وہ خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ یہ زمین، یہ پانی، یہ وسائل یہ سب کینیڈا کے ہیں اور رہیں گے۔”

ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو “51واں ریاست” قرار دینا اور انتخابی دن پر الحاق کی دھمکیاں دینا، عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کر گیا۔ عوام نے اس بار ووٹ صرف وعدوں پر نہیں بلکہ وقار کی حفاظت کے لیے دیا۔

کارنی نے انتخابی رات اعلان کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کینیڈا اپنی تجارتی نظریں امریکا سے ہٹا کر دنیا کے دیگر حصوں کی طرف کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم صرف امریکا پر انحصار نہیں کر سکتے۔ اب ہمیں اپنے قدموں پر کھڑا ہونا ہے اور دنیا کو دکھانا ہے کہ کینیڈا کمزور نہیں، خودمختار ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کے ڈرون حملے، 5 بچوں سمیت مزید 44 افراد شہید

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس