Follw Us on:

انڈیا کی عسکری مہم جوئی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عاصم منیر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انڈیا کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ (فوٹو: گوگل)

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، انڈیا کی عسکری مہم جوئی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا اور فوج سے خطاب کیا،انہوں نے ہیمر اسٹرائیک کی مشق کا مشاہدہ بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جنگی جذبے کو سراہا اور اس سے پاک فوج کی آپریشنل برتری کا عملی عکس قرار دیا۔

اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ انڈیا کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے مگر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسرسائز “ہیمر اسٹرائیک” پاک فوج کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی، جنگی حکمت عملی میں جدت اور تکنیکی جدیدیت کے سفر کی ایک اہم مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت، فارمیشن کمانڈرز اور مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے معززین نے مشق کا مشاہدہ کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس