Follw Us on:

پاکستان انڈیا کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان، انڈیا کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کے باقی میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پی سی بی حکام نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پی ایس ایل کے میچز جاری رہیں گے یا نہیں اس سے متعلق بات چیت ہوئی۔

آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونیوالا کراچی اور پشاور کے درمیان میچ ری شیڈول کردیا گیا ہے جبکہ پی ایس ایل ٹین کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل میں شامل انگلش کھلاڑی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے انگلش کھلاڑی پی ایس ایل کھیلتے رہیں گے، جیمز ونس، ٹام کَرن، سیم بلنگز، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، لوک ووڈ اور ٹام کوہلر کیڈمور بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل کا جاری دسواں ایڈیشن اپنے آخری مرحلے کے قریب ہے، صرف چار ناک آؤٹ میچز اور چار پلے آف میچز باقی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس