Follw Us on:

مخصوص نشستوں کا کیس: بینچ پر اعتراضات مسترد، لائیو سٹریمنگ کا حکم 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Supreme cour 12
سپریم کورٹ آف پاکستان (فائل فوٹو)

سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں کے تنازع پر آئینی بینچ نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے بینچ کی تشکیل پر اٹھائے گئے اعتراضات یکسر مسترد کر دیے جبکہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں کے فیصلے کے بعد سماعت کرنے کی استدعا بھی قبول نہ کی گئی۔

سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں عدالت عظمیٰ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو لائیو اسٹریمنگ کے فوری انتظامات کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا، تاکہ عوام براہ راست عدالتی کارروائی دیکھ سکیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب عدالت نے مخصوص نشستوں سے متعلق اہم کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے جس پر ملک کی سیاسی فضا میں بے یقینی بڑھتی جا رہی ہے۔

کیس کی آئندہ سماعت کا انتظار نہ صرف سیاسی حلقوں بلکہ عوام کی توجہ کا بھی مرکز بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: خضدار حملہ، 4 بچوں سمیت 6 جاں بحق: ’انڈیا کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا‘

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس