Follw Us on:

ایران پر اسرائیلی حملے:پاکستانی سفارتخانے کی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ministry of foreign affairs
انڈیا پر لازم ہے کہ وہ فوری، منصفانہ اور موثر طریقے سے آگے بڑھے۔ (فوٹو: فائل)

اسرائیل کی جانب سے جمعہ کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں شہر دھماکوں سے گونج اٹھا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستانی سفارتخانے نے ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد تقریباً 45 سے 50 ہزار کے درمیان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان 909 کلومیٹر طویل سرحد پر تین انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس موجود ہیں، جن میں تافتان، گبد اور مند شامل ہیں،سفارتی ذرائع کے مطابق یہ مقامات دور دراز اور سیکیورٹی کے اعتبار سے مشکل تصور کیے جاتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسرائیل کے مہلک حملوں کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی بحفاظت واپسی اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایرانی قوم اور حکام اس مجرمانہ اقدام پر خاموش نہیں رہیں گے، صدر پزیشکیان 

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے باعث موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر زمینی اور فضائی راستوں کی بندش کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد زائرین پر مشتمل ہے، جو مشہد، قم اور تہران کے مقدس مقامات پر حاضری دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کو ایران پر حملوں کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، سپریم لیڈر

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں پاکستانی طلبہ، مزدور، تاجر اور دیگر پیشہ ور افراد بھی مقیم ہیں، جب کہ زاہدان، مشہد اور تہران میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں موجودگی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ پاکستانی ٹرانزٹ مسافر اور دوہری شہریت رکھنے والے افراد بھی ایران میں موجود ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس