Follw Us on:

 غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے مزید 41 افراد شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Gaza
 غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 41 افراد جاں بحق ہو گئے( فائل فوٹو)

اسرائیلی فائرنگ اور فضائی حملوں کے نتیجے میں اتوار کے روز غزہ بھر میں 41 فلسطینی شہید ہو گئے،جن میں کم از کم پانچ افراد وہ بھی شامل ہیں جو امریکا کی حمایت یافتہ غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کی جانب سے قائم دو امدادی مراکز کے قریب مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں واقع العودہ اسپتال کے طبی عملے نے بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے جب وہ نیٹزاریم کاریڈور کے قریب ایک جی ایچ ایف امدادی مرکز کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے، دو دیگر افراد جنوبی شہر رفح میں ایک اور امدادی مرکز کی طرف جاتے ہوئے شہید ہوئے۔

شمالی علاقے بیت لاہیا میں ایک فضائی حملے میں مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے،نصیرات کیمپ میں ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوئے، باقی افراد جنوبی غزہ میں دیگر مختلف فضائی حملوں میں شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن نے مئی کے آخر میں خوراک کی تقسیم کا عمل شروع کیا تھا، جب اسرائیل نے تقریباً تین ماہ سے جاری مکمل ناکہ بندی میں جزوی نرمی کی،خوراک تک پہنچنے کی کوشش کے دوران روزانہ کی بنیاد پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملوں میں 128 ایرانی جاں بحق، 900 زخمی : ’اسرائیل ’بہت سخت اور مزید شدید‘ جواب کی امید رکھے

اقوام متحدہ نے اسرائیلی حمایت یافتہ امدادی تقسیم کے اس نئے نظام کو ناکافی، خطرناک اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔

اتوار کی شام کو اسرائیلی فوج کا امدادی رابطہ ادارہ نےرائٹرز کو بتایا کہ اس ہفتے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی جانب سے بھیجی گئی امداد کے 292 ٹرک، جن میں خوراک اور آٹا شامل ہے، غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک، اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، ایران

غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ جی ایچ ایف کے آپریشنز کے آغاز کے بعد سے اب تک امدادی مراکز کے قریب 300 سے زائد افراد جاں بحق اور 2,600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہاکہ یہ امداد نہیں، یہ غریبوں اور بھوکے لوگوں کے لیے جال ہیں جو قبضے کے طیاروں کی نگرانی میں بچھائے جا رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس