Follw Us on:

چینی صدر کی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے چار تجاویز: ’مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ ہے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Chines president
مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ ہے، چینی صدر کی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے چار تجاویز( فائل فوٹو)

مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر چینی صدر شی جن پنگ نے امن کے فروغ کے لیے چار نکاتی تجاویز پیش کی ہیں کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ ہے۔

 ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی نے کہا کہ خطے میں فوری جنگ بندی کو فروغ دینا اور کشیدگی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چینی صدر نے زور دیا کہ شہریوں کا تحفظ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے اور تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات اور مکالمے کا آغاز ہی آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ ہے۔

صدر شی نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے سنجیدہ، منظم اور مؤثر اقدامات کرے، کیونکہ موجودہ صورتحال بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق، چینی حکومت اس تنازع کے پرامن حل کی حمایت کرتی ہے اور اقوام متحدہ سمیت تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ انسانی جانوں کے تحفظ اور سیاسی تصفیے کے لیے فوری اقدام کریں۔

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اسرائیلی حملے کے بعد سے کئی بار رابطہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‘سرزمین امریکی حملے میں استعمال ہوئی تو نشانہ بنایا جائے گا’: ایران کی خلیج ممالک کو تنبیہ

3 علاقائی سفارتکاروں نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ بحران کے سفارتی حل کے لیے وٹکوف اور عباس عراقچی نے متعدد بار فون پر بات کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی حملے بند ہونے تک مذاکرات میں واپس آنے سے انکار کر دیا، عباس عراقچی نے اسرائیل پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی شرط پر جوہری معاملے پر لچک دکھانے کا کہا۔

مزید پڑھیں:ایرانی نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی اور شیرین عبادی کی جنگ کے خاتمے کی اپیل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کردیا۔

امریکی اور برطانوی اخبارات نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس