سعودی عرب سے بے گناہ خاندان کی رہائی: انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار

Mohsin naqvi 12

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر، پاکستان کی انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گینگ کو بے نقاب کر دیا اور اس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایک بے گناہ پاکستانی خاندان کی مدد کے لیے کی گئی، جو سعودی عرب میں […]

“امریکی اقدام قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے” چین کا امریکہ کے خلاف ڈبلیو ٹی او سے رجوع کرنے کا اعلان

China president and donald trump

 چین کی وزارتِ تجارت (ایم او سی) نے امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد محصولات عائد کرنے کے فیصلے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکہ کے اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے […]

چیمپئنز ٹرافی 2025: فزیکل ٹکٹس کی کل سے فروخت شروع، شائقین کہاں سے خرید سکیں گے؟

چیمپئنز ٹرافی  کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے بعد  فزیکل ٹکٹوں  کا مرحلہ کل سے شروع ہو گا، جس کے لیے شائقین  کرکٹ پی سی بی کی طرف سے منتخب کردہ کورئیر سروس سے فزیکل ٹکٹیں خرید سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان […]

پتنگ بازی کرنے والے کے والد کے خلاف مقدمہ، سڑک پر پٹائی اور گھر مسمار کرنے کی وارننگ

Patang bazi

اسلام آباد پولیس کے ایک افسر کی ویڈیو سوشل ٹائم لائنز پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پتنگ بازی کرنے والوں کے لیے منفرد قسم کی سزاؤں کا اعلان کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں پولیس افسر کو مبینہ طور پر اسلام آباد کی ایک مقامی مسجد میں اعلان کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پولیس […]

کینیڈا کا امریکہ کے خلاف جوابی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

Canadian prime minister speaking

امریکہ کی طرف سے کینیڈین درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے فیصلے کے بعد کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو  نے امریکہ کو جوابی ٹکڑ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجینسی اے ایف پی کے مطابق […]

“جتنی جلدی ٹکٹ کی واپسی اتنی کم کٹوتی” پاکستان ریلوے نے نئی پالیسی متعارف کروا دی

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی واپسی کی نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس میں خریدی گئی ٹکٹوں کو اس پالیسی کے تحت ریفنڈ کرا سکتے ہیں۔جس کا اطلاق رابطہ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر ہوگا۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جو مسافر ریلوے کے پوائنٹ آف سیل (POS) […]

روسی حملے کے باعث یوکرین میں تباہی کی نئی لہر

Russia attcaked on ukrain

آج 2 فروری 2025 کو روس اور یوکرین کی جنگ کے 1,074 دن میں یوکرین بھر میں قیامت صغریٰ کا منظر تھا، جب روس نے یوکرین پر ایک اور ہولناک میزائل اور ڈرون حملہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ […]

لبنان میں جنگ کے بعد کاروبار زندگی کی دوبارہ بحالی

Ahmed harik resturent

اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کے تباہ کن اثرات کے بعد، جنوبی بیروت کا علاقہ حارة حریک دہیہ ایک نیا چیلنج درپیش تھا۔ اسرائیل کی فضائی حملوں نے اس علاقے کو شدید نقصان پہنچایا اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ ان حملوں میں مقامی ریستورانوں کی عمارتیں اور تجارتی مراکز بھی تباہ ہو گئے […]

ٹرمپ کا تیل پر اضافی محصولات کا فیصلہ: امریکی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ

Trump 12

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس کا امریکی عوام اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والے تیل پر 25 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا حکم دیا ہے جس کا مقصد امریکی کاروباروں کی حمایت کرنا اور غیر قانونی امیگریشن […]

‘قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں گے’ وزیراعظم نے سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

Pm shahbaz sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بدقسمتی سےگزشتہ سال یعنی 2024ء میں 77 کیسیز پورے ملک میں سامنے آئے،اس سال جنوری میں ایک کیس […]