آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں 10 گرام سونا بھی سستا ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 653 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑتا ہے۔ عالمی سطح پر قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود یہ عام خریداروں کی پہنچ سے کافی دور ہے۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے زیورات خریدنے والے افراد کے لیے سونے کی موجودہ قیمتیں بدستور ایک بڑا مالی بوجھ ہیں۔







