حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 14 ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔
یاد رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور مال برداری کے اخراجات پر پڑنے کا امکان ہے، جب کہ اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان کی قیمتوں میں بھی اضافے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔







