عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 57 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 604 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے تک پہنچ گئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 379 روپے پر مستحکم رہی۔







