عالمی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں 35 ڈالر فی اونس کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4,380 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے گا۔مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 3,500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,001 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی تھی اور فی تولہ سونا 4,200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم ایک روز بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 175 روپے سستی ہوکر 6,936 روپے کی ہوگئی۔ یوں کئی روز تک مسلسل اضافے کے بعد سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں کمی نے مقامی صرافہ مارکیٹ میں نئی صورتحال پیدا کردی ہے۔