پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25 ستمبر 2026 سے نافذ ہوں گی۔