سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 2026 میں بسنت کے کامیاب انعقاد کے باعث 2027 میں بھی بسنت منانے کا اعلان کر رہی ہوں۔ لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت، جشن اور موسیقی سے جی اٹھے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسنت کا جشن عوام کے لیے ہے، اس لیے آگے بڑھیں اور خوبصورت یادیں بنائیں۔
انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں اور بین الاقوامی مہمانوں کو بھی بسنت کی تاریخیں محفوظ کرنے کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں: 2026 میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سمیت کتنے لوگوں نے بسنت منائی؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور اور پاکستان کو آپ کا انتظار رہے گا، جب کہ بسنت 2027 کو بھی بھرپور کامیاب بنایا جائے گا۔







