منظور کیے گئے آرڈیننسز میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع)، خیبر پختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ دیگر علاقے) شامل ہیں۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اختیارات، استثنیٰ اور مراعات سے متعلق ترمیمی آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس 2026 اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق آرڈیننس 2026 کی بھی منظوری دی گئی ہے۔







